24 مارچ ، 2013
کراچی....شیریں جناح کالونی اور نیلم کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی اور نیلم کالونی کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا،جس کے دوران مکانات اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے،چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،کارروائی کے دوران چوری کی گئی 2 موٹر سائیکلوں کو بھی برآمد کرلیا گیا۔