پاکستان
24 مارچ ، 2013

ایشا چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 17اہلکار شہید ہوئے،آئی ایس پی آر

ایشا چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 17اہلکار شہید ہوئے،آئی ایس پی آر

میرانشاہ …شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 17ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں افسر سمیت 17 جوان شہید ہوئے۔گزشتہ روز ایشا چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا جس میں موقع پر ہی 8اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ روز میر علی میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایشا چیک پوسٹ سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

مزید خبریں :