کھیل
24 مارچ ، 2013

فیصلہ کن میچ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

فیصلہ کن میچ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

بینونی …پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے، پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ آج کے میچ میں جنوبی افریقا نے دو تبدیلیا کی ہیں، گریم اسمتھ اور کلین ویلٹ کی جگہ کوئنٹن ڈی کوک اور مورنے مورکل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابھی تک کانٹے دار مقابلہ رہا ہے، پاکستان ٹیم نے سیریز میں دوبار خسارے میں آنے کے باوجود سیریز برابر کی ہے۔ پاکستانی کرکٹر آخری ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لے سکتے ہیں اور نئی تاریخ بھی رقم کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست کے بعد پاکستان نے واحد ٹی20 میچ بڑے مارجن سے جیتا تھا، اگر پاکستانی ٹیم پانچواں ون ڈے جیتنے میں کامیاب ہوجاتی تو وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرے گی دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ دو طرفہ سیریز ہوئی ہیں اور تمام میں جنوبی افریقا فاتح رہا ہے۔ بینونی میں دونوں ٹیمیں پہلی بار کوئی میچ کھیل رہی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی سیریزکے آخری اور ون ڈے میں بھی گذشتہ میچ کی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے ۔ جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ بینونی کے آخری میچ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست سے کھلاڑیوں کا مورال ڈاؤن نہیں ہوا بلکہ وہ آخری ایک روزہ میچ میں چوتھے ایک روزہ میچ میں سامنے آنے والی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے بھر پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

مزید خبریں :