Time 09 اپریل ، 2025
کھیل

پاکستان کے نور زمان انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نورزمان انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

کراچی میں چیمپئن شپ کے مینز سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے چنداران کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نور زمان نے پہلا گیم 6-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں بھی 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے گیم میں بھی نورزمان کو 4-6 سے برتری حاصل تھی لیکن چندارن انجری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئے اور نورزمان فائنل میں پہنچ گئے۔

دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے کریم التورکی نے ہم وطن اور ٹاپ سیڈ ابراہیم الکبانی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا۔ کریم التورکی کی کامیابی کا اسکور 11-7 ، 2-11، 8-11 اور 5-11 رہا۔ فائنل میں کریم التورکی کا مقابلہ کل پاکستان کے نور زمان سے ہوگا۔

ویمنز ایونٹ میں ہانگ کانگ کی چین سین یوک نے ملائیشین حریف کو دو کے مقابلے تین گیمز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ ویمنز ایونٹ کا فائنل چین سین یوک اور مصر کی فیروز ابوالخیر کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ کے میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

مزید خبریں :