کھیل
24 مارچ ، 2013

پانچواں ون ڈے،پاکستان کا جنوبی افریقاکو جیت کیلئے 206رنز کا ہدف

پانچواں ون ڈے،پاکستان کا جنوبی افریقاکو جیت کیلئے 206رنز کا ہدف

بینونی …پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقاکو میچ میں فتح کے لئے 206رنز کا ہدف دیا ہے۔کپتان مصباح الحق کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا ثابت نہیں ہوا اوپاکستانی بیٹسمین بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام ہو ئے،پاکستان کی جانب سے کامیاب بیٹسمین کامران اکمل رہے ،انہوں نے48رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا،یونس خان 29 ،شعیب ملک28،کپتان مصباح24جب کہ جنید خان نے25رنز بنا سکے ،جنوبی افریقا کی جانب سے میکلارین نے3 اور مورکل نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان5میچوں کی سیریز دو،دو سے برابر ہے۔

مزید خبریں :