کھیل
24 مارچ ، 2013

جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی

جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی

بینونی … جنوبی افریقا نے پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز 3-2 سے جیت لی، میزبان کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جنوبی افریقی شہر بینونی میں کھیلئے گئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری قومی ٹیم 49.1 اوورز میں 205 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے 206 رنز کا ہدف 4وکٹ پر 44 ویں اوور کی آخری گیند پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقی کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک کو جنید خان نے 3 رنز پر بولڈ کیا جبکہ کولن انگرام 15 کے انفرادی اسکور پر محمد حفیظ کا شکار بنے۔ جس کے بعد ہاشم آملا اور کپتان ڈی ویلیئر ز نے 49 رنز کی شراکت قائم کی، ہاشم آملا 22 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے تاہم میزبان قائد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رہی، انہوں نے فرحان بہر دین کے ساتھ مل کر ٹیم کیلئے 87 قیمتی رنز جوڑے۔ فرحان بہر دین محمد عرفان کی گیند پر سعید اجمل کو کیچ تھما بیٹھے، اس وقت میزبان ٹیم کا اسکور 170 رنز تھا، انہوں نے 35 رنز بنائے۔ اے بی ڈی ویلیئرز پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کیلئے وننگ اسٹروک کھیلا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 95 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے، انہوں نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پروٹیز کپتان کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :