25 مارچ ، 2013
کراچی… ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں حلقہ بندیوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول شروع ہونے کے بعد کسی قسم کی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتخابات سے چند روز قبل حلقہ بندیاں کرانا الیکشن کمیشن پر سوال اٹھارہا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے۔حلقہ بندیوں کے فیصلے پر عملدر آمد روکا جائے، سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حلقہ بندیاں نہ صرف سپریم کورٹ کے حکم بلکہ قانون کے بھی خلاف ہیں۔ ایک مرتبہ انتخابی عمل شروع ہوجائے ،تو حلقہ بندی نہیں ہوسکتیں۔انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد حلقہ بندیوں کانوٹس کالعدم ہو جاتاہے۔