پاکستان
27 مارچ ، 2013

کراچی میں بڑا فوجی آپریشن ہونا چاہئے، 53 فیصد پاکستانیوں کی رائے

کراچی میں بڑا فوجی آپریشن ہونا چاہئے، 53 فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد… 53 فیصد پاکستانیوں نے کراچی میں حالات کی بہتری کیلئے بڑے فوجی آپریشن کے حق میں رائے دی ہے جبکہ 42 فیصد کے خیال میں کراچی میں ٹارگٹ آپریشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جنگ، جیو، نیوز پول کے تحت گیلپ انٹرنیشنل سے وابستہ گیلپ پاکستان کے ذریعہ رائے عامہ جائزہ گیلانی فاؤنڈیشن نے جاری کیا۔ اس سروے میں ملک کے چاروں صوبوں کی شہری و دیہی آبادیوں سے منتخب 1806 افراد سے رائے لی گئی۔ اس سوال پر کہ کراچی کے حالات کی بہتری کیلئے حکومت کو کیا کرنا چاہئے؟ اکثریت 53 فیصد نے بڑے فوجی آپریشن کے حق میں رائے دی۔ 22 فیصدکا موقف تھا کہ حالات کی بہتری کیلئے مشترکہ سیاسی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ،18 فیصد نے ٹارگٹ آپریشن کے حق میں رائے دی، 2 فیصد نے کہا کہ کچھ نہیں کرنا چاہئے۔ 6 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں ٹارگٹ آپریشن سے کراچی کے حالات میں کیا فرق پڑے گا؟ 42 فیصدنے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم 32 فیصدنے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے۔ 25 فیصد کی رائے میں ٹارگٹ آپریشن سے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ ایک فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں :