27 مارچ ، 2013
اسلام آباد … رحمان ملک پر توہین عدالت کی فرد جرم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 29 مارچ کو سماعت کرے گا۔ رحمان ملک کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس اطہر سعید اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل بینچ کرے گا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے رحمان ملک پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت کی ۔ رحمان ملک کے وکیل لطیف کھوسہ نے موٴقف اختیار کیا کہ انہوں نے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔