پاکستان
28 مارچ ، 2013

افغان صوبوں کنڑ، نورستان میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان

افغان صوبوں کنڑ، نورستان میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان

اسلام آباد … پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان میں تحریک طالبان پاکستان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، افغانستان سے در اندازی روکنے کیلئے مناسب کارروائی بھی کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا اوراس حوالے سے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، مزید افغان طالبان کی رہائی پاک افغان ٹیکنیکل گروپ کی سفارشات کے مطابق کی جائے گی، جنہیں چھوڑا ہے، وہ مفاہمتی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے دراندازی پر مناسب جوابی کارروائی کی ہے تاہم فوج نے توپ خانے کا استعمال نہیں کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے آنیوالے غیر ملکی مبصرین کو اپنے سفر کی تفصیلات دینا ہوں گی ۔

مزید خبریں :