پاکستان
30 مارچ ، 2013

انتخابی ٹکٹ: پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کرینگے، شرجیل میمن

انتخابی ٹکٹ: پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کرینگے، شرجیل میمن

حیدر آباد … سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں ٹکٹ نہ ملنے پر رہنماوٴں میں اختلافات کے حوالے سے کہا ہے کہ پارٹی نے تاحال کسی کو ٹکٹ نہیں دیا تاہم پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی ورکر اور جیالے قبول کریں گے۔ انہوں نے یہ بات سیشن کورٹ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سابق صوبائی وزیر نے اپنے کاغذات نامزدگی کے فارم پی ایس 50 تعلقہ حیدرآباد کی نشست کیلئے جمع کرائے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ پارٹی میں اختلا ف رائے ہوتا ہے جو جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس کو پارٹی نے نامزد کیا ہے وہ اپنے فارم جمع کروارہے ہیں اور امیدواروں سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی کسی کو بھی کنفرم نہیں کیا گیا ہے تاہم پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ کارکنوں اور جیالوں کو قبول ہوگا۔ شرجیل میمن کاکہنا تھاکہ پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں سے متعلق سفارشات بنائی ہیں تاہم کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار ایک آزاد الیکشن کمیشن موجود ہے اور آزاد نگراں سیٹ اپ آچکا ہے جس کا کریڈیٹ صد رآصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔

مزید خبریں :