پاکستان
17 جنوری ، 2012

بینظیربھٹو قتل کیس: استغاثہ کے گواہوں پر وکلاء صفائی کی جرح

راولپنڈی…سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے قتل کیس میں استغاثہ کے گواہوں پر وکلاء صفائی نے جرح شروع کردی ہے ۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج نے اڈیالہ جیل جاکر ، بینظیرقتل کیس کی سماعت کی،وکلاء صفائی نے استغاثہ کے چار گواہوں پر جرح کی، ایک پر جرح مکمل کی گئی جبکہ تین پر ابتدائی نوعیت کی جرح ہوئی، عدالت نے مزید چار گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔ اِسی عدالت نے جیل میں ہی ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کا ٹرائل کیا۔ ایک وکیل صفائی کی وفات کے باعث کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی

مزید خبریں :