04 مارچ ، 2012
برسبین…تین ملکی سیریز کے پہلے فائنل میں ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 322 رنز کا ہدف دیا ہے۔ برسبین میں کھیلے جارہے بیسٹ آف تھری کے پہلے فائنل میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ وارنر اور میتھیو ویڈ نے 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، ویڈ 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وارنر نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 163 رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے پرساد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔