01 اپریل ، 2013
لاہور…پنجاب کی نگراں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاوٴس لاہور میں ہوگی۔پنجاب کی پانچ رکنی نگراں کابینہ حلف اٹھائے گی۔ گورنر پنجاب احمد محمود نگراں وزرا سے حلف لیں گے۔ نگراں وزراء میں سلیمہ ہاشمی ،عارف اعجاز ، طارق پرویز ایرک میسی ، اور شمس محمود شامل ہیں۔