پاکستان
01 اپریل ، 2013

شانگلہ :پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

شانگلہ :پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

شانگلہ …شانگلہ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شانگلہ کی تحصیل پورن میں صبح سویرے پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :