01 اپریل ، 2013
راولپنڈی…راولپنڈی میں وکلا نے تلخ کلامی پر ایک ایڈیشنل سیشن جج کو عدالت میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دیا تاہم جج کو کمرے سے باہر نکال لیا گیا۔ راول پنڈی میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلم گوندل کو وکلا کے ایک گروپ نے اس وقت عدالت میں بند کردیا جب وہ ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل وکیل حسنین چوہان کی ایک کیس میں جج اسلم گوندل سے تلخ کلامی ہوئی ، آج جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو حسنین چوہان اوران کیساتھی وکلا نے ایڈیشنل اینڈسیشن جج اسلم گوندل کوکمرہ عدالت میں بندکرکے باہرسے تالالگادیاتاہم کچھ دیربعد انہیں عدالت کے عقبی دروازے سے نکال لیاگیا۔اس کے بعدوکلا اورججزکے درمیان مذاکرات ہوئے اورکمرہ عدالت کادروازہ کھول دیاگیاتاہم ایڈیشنل اینڈسیشن جج نے مقدمے کی کارروائی جاری نہ رکھی۔وکیل حسین چوہان کے حامی وکلا کاکہنا ہے کہ اسلم گوندل کافوری تبادلہ کیاجائے، وہ ان کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔