پاکستان
01 اپریل ، 2013

نگران وزیراعظم کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہو گی

 نگران وزیراعظم کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہو گی

لاہور…لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال درخواست کی سماعت خود کریں گے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا عمل قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ۔ درخواست گزار مرید حسین نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں ۔

مزید خبریں :