پاکستان
01 اپریل ، 2013

ٹھٹھہ: پیپلزپارٹی کے اویس مظفرٹپی کے کاغذات مشروط طور پر منظور

ٹھٹھہ: پیپلزپارٹی کے اویس مظفرٹپی کے کاغذات مشروط طور پر منظور

ٹھٹھہ…ٹھٹھہ کے حلقہ پی ایس 88 گھوڑا باری سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار اویس مظفر عرف ٹپی کے کاغذات مشروط طور پر منظور کرلئے گئے۔اویس مظفر عرف ٹپی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی ہونے کی وجہ سے سندھ کی گزشتہ حکومت میں انتہائی طاقتور ترین سمجھے جاتے تھے۔اویس مظفر نے ٹھٹھہ کے حلقے پی ایس 88 گھوڑا باری سے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں ،وہ آج کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے تو ان کے ہمراہ پرائیویٹ گارڈز کی گاڑیوں کے علاوہ پولیس کی 6 موبائل بھی تھیں۔ریٹرننگ افسر سلیم رضا بلوچ نیاویس مظفر سے سوال کیا کہ کیا آپ کی پاکستان میں کوئی جائیداد ہے؟ جس پر اویس مظفر کا جواب تھا کہ ان کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔ریٹرننگ افسر نے یہ بھی پوچھا کہ فجر کی نماز میں کتنی فرض ہوتی ہیں اور دن میں کتنی نمازیں پڑھی جاتی ہیں اور ان کے نام بتائیں۔۔ اویس مظفر کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کرلئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن سے آپ کے خلاف کوئی رپورٹ آئی تو کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :