01 اپریل ، 2013
جعفر آباد … بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں نامعلوم افراد نے 22 انچ قطرکی گیس پائپ لائن تباہ کردی، کراچی اور پنجاب کے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سوئی گیس ذرائع کے مطابق جعفر آباد کے علاقے ملگزار میں زمزمہ گیس فیلڈ سے کراچی اور پنجاب جانے والی 22 انچ قطر گیس پائپ لائن نامعلوم افراد نے دھماکے سے تباہ کردی گئیجس کی وجہ سے کراچی کو گیس کی سپلائی بند ہوگئی جبکہ فیصل آباد، ملتان، جھنگ اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کو سی این جی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر انڈسٹری کو گیس نہیں مل سکے گی۔پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔