01 اپریل ، 2013
اسلام آباد … ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ملک بھر میں اپنے دفاتر 5 اپریل تک رات گئے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا، اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ 5 اپریل تک اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرالیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن ارکان نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی وہ فوری طور پر کرالیں، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام دفاتر 5 اپریل تک رات گئے کھلے رکھے جائیں گے جبکہ یونیورسٹیوں کے کنٹرولر امتحانات کے دفاتر بھی رات گئے کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ سابق اراکین اسمبلی و سینیٹرز اپنی ڈگریوں کی 5 اپریل تک تصدیق کرالیں