پاکستان
01 اپریل ، 2013

کراچی: ہجرت کالونی سے تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی: ہجرت کالونی سے تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی … کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سیاستدانوں کی فہرست ملی ہے، جنہیں الیکشن مہم کے دوران ٹارگٹ بنایا جاتا۔ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ ہجرت کالونی سے گرفتار کئے گئے ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان کراچی کے اہم عہدیدار عبدالمجید عرف خالد، حافظ معراج الدین، بختیار محسود اور عمران شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 50 کلوگرام دھماکا خیز مواد، 4 کلو نٹ بولٹ اور بالز بیئرنگ، ڈیٹو نیٹر وائر، ریموٹ کنٹرول، 5 دستی بم، 6 ٹینس بال بم، 2 ٹرپل ٹو رائفل اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان دہشت گردوں کی معاونت کرتے تھے اور بھتا خوری، کنٹینرز لوٹنے اور اغواء برائے تاون کی وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ دہشت گردی سے حاصل ہونے والی رقم وزیرستان بھیجتے تھے۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اہم شخصیات اور سیاستدانوں کی ٹارگٹ لسٹ ملی ہے، جن کو الیکشن مہم کے دوران نشانہ بنایا جانا تھا۔

مزید خبریں :