01 اپریل ، 2013
لاہور … سابق صدر پرویز مشرف موسم کی خرابی کے باعث لاہور پہنچ گئے، وہ جہاز پر کراچی سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف کراچی سے ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے، تاہم وفاقی دارالحکومت میں موسم کی خرابی کے باعث جہاز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ پرویز مشرف کی موجودگی کے باعث ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف اسلام آباد کا موسم معمول پر آتے ہی روانہ ہوجائیں گے، انہیں لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل پر وی آئی پی لاوٴنج میں بٹھا یا گیا ہے۔