پاکستان
01 اپریل ، 2013

کراچی: رینجرز کا چھاپہ، گینگ وار کے تین ملزمان گرفتار، ٹارچر سیل دریافت

کراچی: رینجرز کا چھاپہ، گینگ وار کے تین ملزمان گرفتار، ٹارچر سیل دریافت

کراچی …کراچی میں الیاس گوٹھ تین ہٹی کے قریب رینجرز نے گھر گھر تلاشی لے کر گینگ وار کے تین ملزمان سمیت دس افراد گرفتار کرکے ٹارچر سیل دریافت کرلیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق الیاس گوٹھ تین ہٹی، انگارہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کرکے تین خطرناک ملزمان سمیت دس افراد کو حراست میں لیا گیااور ایک ٹارچر سیل دریافت کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے،جواغواء برائے تاوان میں ملوث ہیں ، ملزمان ٹارچر سیل میں مغویوں پر تشدد کرتے تھے اور تاوان نہ ملنے پر ان کی لاش کو لیاری ندی میں پھینک دیتے تھے،ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :