پاکستان
01 اپریل ، 2013

منگھوپیر میں سرچ آپریشن، 6ملزمان گرفتار ، دھماکا خیز موادواسلحہ برآمد

 منگھوپیر میں سرچ آپریشن، 6ملزمان گرفتار ، دھماکا خیز موادواسلحہ برآمد

کراچی …کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سرچ آپریشن کرکے پولیس نے مطلوب دہشت گرد سمیت 6ملزمان گرفتار کرکے 30کلو گرام دھماکا خیز مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق پولیس نے منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6خطرناک ملزمان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے سے 30 کلو گرام دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر وائر، بالزبیئرنگ ، دو مارٹر شیل، ایک تیار آئی ای ڈی، چھ دستی بم ، ایک کلاشنکوف، 2رپیٹرز، آٹھ پستول اور درجنوں گولیا ں برآمد کرلی ہیں۔

مزید خبریں :