01 اپریل ، 2013
کویت سٹی …کویت میں چھ سال کے وقفے کے بعد پاکستانی سمیت 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ کویتی میڈیا کے مطابق سینٹرل جیل کے احاطے میں قتل کے ملزمان کوتختہ دارپرچڑھادیاگیا۔ان میں ایک پاکستانی پرویز غلام سمیت تین افراد کو پھانسی دیکر ابدی نیند سلادیا گیا۔ یہ پھانسی چھ برس کے وقفے کے بعد عمل میں آئی ہے۔کویت میں آخری بار 2007 میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک پاکستانی شہری کو پھانسی دی گئی تھی۔ میڈیا کے مطابق کویتی جیلوں میں 48 سزایافتہ قیدی پھانسی کے منتظر ہیں۔