پاکستان
01 اپریل ، 2013

وزیراعلیٰ باروزئی کی محمود اچکزئی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ … نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، اور عام انتخابات ،ملکی وصوبائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن کے دوران ہمیشہ سے خطرات کا سامنا رہا ہے یہ اقتدار کی جنگ ہوتی ہے ، نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ الیکشن جمہوری عمل ہے اسے پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہئے، نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی نگراں کابینہ جلد بن جائے گی اور یہ مختصر ہوگی۔صوبے کی بیوروکریسی میں تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کی بیوروکریسی کو نیا ڈرائیور مل گیا ہے، اچھے نتائج ملیں گے۔

مزید خبریں :