01 اپریل ، 2013
اسلام آباد…لال مسجد کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی ہے، عدالت نے اسے سربمہرکرنیکاحکم دیدیاہے، جج صاحبان اپنے چیمبر میں رپورٹ کا مطالعہ کر سکیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لال مسجد کیس کی سماعت کی ، عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل تمام ریکارڈ سربمہر کر کے حفاظتی تحویل میں رکھیں۔ لال مسجد کمیشن کی رپورٹ پر سماعت دو ہفتے بعد مقررہو گی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ابھی نہیں معلوم کہ کمیشن کی رپورٹ میں کیا ہے ، پڑھنے تو دیا جائے۔