پاکستان
01 اپریل ، 2013

ہائیکورٹ نے راجہپرویز کے داماد کا تقرر غیر قانونی قرار دے دیا

ہائیکورٹ نے راجہپرویز کے داماد کا تقرر غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے داماد کا پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تقرر غیر قانونی قرار دے دیا۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے داماد کو پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کے خلاف اس عہدے پر پہلے سے موجود جاوید اقبال نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسے جنوری 2011 میں تین سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا تاہم مدت کا ایک سال باقی ہونے کے باوجود وزارت خزانہ کے فنانس ڈویژن نے 4 مارچ کو انہیں عہدے سے ہٹا کر وزیراعظم کے داماد شاہ نواز محمود کو تعینات کر دیا۔ یہ تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی اور درخواست گزار کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 14 مارچ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے داماد کا تقرر غیر قانونی قرار دے دیا۔

مزید خبریں :