پاکستان
01 اپریل ، 2013

سندھ میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کیلئے پانچ کمیٹیاں تشکیل

سندھ میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کیلئے پانچ کمیٹیاں تشکیل

کراچی …سندھ کی نگراں حکومت نے شفاف اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے پانچ کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔امن وا مان کے لئے کمیٹی میں پولیس، رینجرز ، انٹیلی جنس اداروں اور فوج کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن رابطہ کمیٹی ،صوبائی سیکیورٹی اور امن وامان کمیٹی ، ڈویژنل الیکشن رابطہ کمیٹی ،ضلعی الیکشن کمیٹی اورضلعی الیکشن رابطہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ صوبائی الیکشن رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ہوں گے جبکہ صوبائی سیکیورٹی اور امن وامان کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ہوں گے ، سیکیورٹی اور امن وامان سے متعلق کمیٹی میں آئی جی سندھ، وفاقی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں، الیکشن کمیشن ، فوج اور رینجرز کے نمایندے شامل ہوں گے، ڈویژنل الیکشن رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈویژنل کمشنرسربراہ، ریجنل الیکشن کمشنر، ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر، اسپیشل برانچ اور وفاقی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ضلعی الیکشن کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جن میں ضلعی ریٹرننگ آفیسر کے ماتحت ڈپٹی کمشنر، متعلقہ ایس ایس پی اور ضلعی الیکشن کمشنر شامل ہوں گے۔ ضلعی الیکشن رابطہ کمیٹیوں میں ڈپٹی کمشنر چیرمین جبکہ ضلعی الیکشن کمشنر، ایس ایس پی، وفاقی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندے، تمام صوبائی اور ضلعی محکموں کے سربراہان کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :