01 اپریل ، 2013
پشاور…مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو سیاست دان عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ تاہم انتخابات کے دن عوام کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔ نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت خونی انقلاب سے بچنے کے لیے ووٹ کے ذریعے پرامن انقلاب لائے گی۔ گیارہ مئی کو سیاست دان عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے تاہم اس روز عوام کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو اختیار ملا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کو جانے والے تمام راستے کھول دیں گے۔ہر فرد کو تعلیم، روزگار، علاج، پینے کا صاف پانی اور بجلی فراہم کریں گے۔جب کہ 60 سالہ بزرگوں کو اسپیشل کارڈز جاری کر کے تمام سہولیات پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔