کاروبار
01 اپریل ، 2013

خراب مالی حالت: سوئی ناردرن کا گیس ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ

خراب مالی حالت: سوئی ناردرن کا گیس ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ

لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی نے خراب مالی حالت کے پیش نظر اوگرا سے گیس ٹیرف میں 13 فی صد فوری اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ پیٹشن کی باقاعدہ سماعت چیئرمین اوگرا بدھ کو لاہور میں کریں گے۔ سوئی ناردرن نے اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس ٹیرف میں 50 روپے فی برٹش تھرمل یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے اس سے ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیاتی کام جاری رکھنے میں مددملے گی، چیئرمین اوگرا کمپنی حکام، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کا موقف سن کر حتمی فیصلہ کریں گے۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹیرف میں اضافہ نہ کیا گیا توکمپنی ڈیفالٹ کر سکتی ہے اور حکومت کو سبسڈی دینا پڑے گی۔

مزید خبریں :