پاکستان
02 اپریل ، 2013

کورنگی اور قصبہ میں رینجرز کا آپریشن،متعدد زیر حراست،اسلحہ بر آمد

کورنگی اور قصبہ میں رینجرز کا آپریشن،متعدد زیر حراست،اسلحہ بر آمد

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے مشتبہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کرمختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اہلکاروں نے صبح سویرے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کئے جانے والے آپریشن کے دوران علاقے میں کسی بھی شخص کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں تھی اور اس میں رینجرز کے کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں سمیت 700 رینجرز جوان حصہ لے رہے ہیں۔آپریشن میں سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ آپریشن کے دوران چھوٹے اور بڑے اقسام کے 20 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے اور علاقے میں قائم بیرئیر توڑے جارہے ہیں۔آپریشن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔دوسری جانب رات گئے گورنگی ڈھائی ، ناصر جمپ ، نوارنی بستی میں بھی رینجرز نے محاصرہ کرکے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست لیا۔ آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکاروں سمیت 300 رینجرز جوانوں نے حصہ لیا۔ کورنگی میں آپریشن کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :