پاکستان
02 اپریل ، 2013

پشاور گرڈ اسٹیشن پر حملے کے بعد لاپتہ5افراد کی لاشیں بر آمد

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں محمدی گرڈ اسٹیشن پر شدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی۔ چار واپڈاہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بجے محمدی گرڈ اسٹیشن پر شر پسندوں نے حملہ کیا۔ جس دوران راکٹ فائر کئے گئے۔ موقع پر ہی ایک پولیس اور ایک واپڈا اہلکار مارے گئے۔ شر پسندوں نے واپڈآ کی سات گاڑیوں اور چار میجر پاور ٹرانسفامرز کو بھی جلادیا۔ منگل کی صبح سرچ آْریشن کے دوران مزید پانچ افراد کی لاشیں پولیس کو مل گئی ہیں۔ جن میں تین واپڈآ ور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق چار واپڈا اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعہ میں مجموعی طور پر چار واپڈا اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :