پاکستان
02 اپریل ، 2013

بلوچستان میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ژوب میں ہڑتال

بلوچستان میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ژوب میں ہڑتال

کوئٹہ… گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں تخریبی کارروائی سے متاثرہ ٹاورز کی مرمت تیسرے روز بھی نہ ہوسکی۔بجلی کی بندش کے خلاف ژوب میں ہڑتال کی جارہی ہے۔جعفرآباد کے علاقے چھتر میں تخریب کاروں نے گدو ، او چ اور سبی کی بجلی کی مین سپلائی لائن کو ہفتے کے روز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیاتھا ۔سیکیورٹی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے اب تک متاثرہ ٹاورز کی مرمت کا کا م شروع نہیں کیاجاسکا ہے۔ چمن سمیت شمالی بلوچستان میں2روز کے دوران صرف 4گھنٹے بجلی فراہم کی گئی ہے۔ژوب میں 3 روز سے بجلی کی بندش کے خلاف ہڑتال ہے ۔تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔مظاہرین نے ڈی آئی خان ژوب روڈ اور ژوب کوئٹہ روڈ کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔پنجاب میں فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، جھنگ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور سمیت شہری علاقوں میں 10اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔سندھ میں حیدرآباد ، سکھر ، میرپورخاص، لاڑکانہ ،جیکب آباد اور نواب شاہ سمیت شہری و دیہی علاقوں میں 12سے14گھنٹے بجلی کی بندش سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،گلگت بلتستان ،ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں ور قبائلی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

مزید خبریں :