02 اپریل ، 2013
کراچی…رینجرز اور حساس اداروں نے کاروائی کرکے سپرہائی سے کالعدم تحریک طالبان کے رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔انٹیلی جنس ،ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے عسکری ونگ سے ہے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران کراچی میں اہم شخصیات پر حملے کا انکشاف کیا ہے۔