پاکستان
02 اپریل ، 2013

شہبازشریف دورمیں کنٹریکٹ پررکھے گئے متعدد اعلیٰ افسران فارغ

لاہور…پنجاب کی نگران حکومت نے شہبازشریف دورمیں کنٹریکٹ پررکھے گئے متعدد اعلیٰ افسران اورمحکموں کے سربراہوں کوگھربھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق جن افسران کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے ان میں ڈائریکٹرجنرل والڈ سٹی کامران لاشاری ، سیکریٹری قانون ابوالحسن نجمی ، ایم ڈی میٹروبس اتھارٹی سبطین مغل حلیم شامل ہیں ، انکے علاوہ صوبائی محتسب جاوید محمود ، کنسلٹنٹ پنجاب پولیس میجر مبشر ، پنجاب ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے چیئرمین راجہ انور، ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ احمد رافع عالم کا کنٹریکٹ بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر ،ایم ڈی فرانزک لیبارٹری، ڈاکٹر اشرف اورپنجاب ریونیوز اتھارٹی کے چیئرمین افتخار قطب بھی فارغ کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :