02 اپریل ، 2013
لاہور…تحریک انصاف نے 31 مارچ کی رات پونے بارہ بجے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے فراہم کی گئی ترجیحی فہرست تبدیل کر دی۔ تحریک انصاف کے مطابق یہ اقدام پارٹی حکمت عملی ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیجی فہرست دو مرتبہ تبدیل کی۔حتمی فہرست 31 مارچ کو رات پونے بارہ بجے الیکشن کمیشن کو وصول کرائی گئی۔کئی نام اوپر نیچے کر دیئے گئے۔ الیکشن قوانین کے مطابق اب ترجیحی فہرستوں میں کوئی رودوبدل ممکن نہیں۔پہلی فہرست میں شیوینا بشیر کا نام پہلے نمبر پر تھا جو نئی فہرست میں 13 ویں نمبر پر چلا گیا۔سعدیہ سہیل دوسرے سے پہلے نمبر پر آ گئیں۔رضوانہ اقتدار چھٹے سے 42 ویں،نگہت سلطانہ ساتویں سے 45 ویں،بیگم نسیم مجید 8 ویں سے چھٹے،اور فاریہ آفتاب 54 ویں سے آٹھویں نمبر پر آگئیں۔نئی فہرست سے نسرین طارق،نوشین حمید،ناہید نعیم اورحنا کاشف کا نام غائب کر دیا گیا ہے۔