پاکستان
02 اپریل ، 2013

اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

 اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور…شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر شرپسندوں کے حملے، واپڈا اہلکاروں کے قتل اور اغوا کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔بڈھ بیر شیخ محمدی میں شرپسندوں کے گرڈاسٹیشن پر حملے کے دوران واپڈا اہلکاروں کے قتل اور اغوا کے خلاف واپڈا ہائڈرویونین کی کال پر صوبے بھر میں آج سوگ منایا جا رہا ہے ۔ واپڈا ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ یونین کے مرکزی چیئرمین گوہر تاج نے مطالبہ کیا کہ شدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ملازمین کیلئے شہدا ء پیکیج کا اعلان کیا جائے اور ملک بھر میں واپڈا ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :