کھیل
04 مارچ ، 2012

پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں، آئی سی سی کو لکھیں گے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں، آئی سی سی کو لکھیں گے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

لاہور …چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ہے، ہمیں امید ہے کہ آئی سی سی پاکستان میں کرکٹ شروع ہونے میں رکاوٹ نہیں بنے گی جبکہ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے مطمئن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں کھیلے اور اس کے لئے وہ آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔ لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے سربراہان مشترکا پریس کانفرنس کررہے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مصطفی کمال نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے کا انتظار ہے، کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان کا تعاقن قابل تحسین ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلے، دورہ پاکستان سے متعلق کسی ملک نے آئی سی سی کو کہا ہی نہیں، آئی سی سی کو درخواست کریں گے کہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہیں خط لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، ہمارے کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا، کئی پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش میں کھیلنے آچکے ہیں، پاکستان نے عالمی کرکٹ میں ہمیشہ بنگلادیش کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق خدشات ہیں تاہم ہمیں امید ہے کہ آئی سی سی رکارٹ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے اور محفوظ ملکوں میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے۔

مزید خبریں :