03 اپریل ، 2013
اسلام آباد… چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ، جعلی ڈگریوں اور دوہری شہریت کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔