04 مارچ ، 2012
لاہور … کار اور موٹر سائیکل ریس کے لئے الگ سے موٹر کیڈ کی فراہمی کا مطالبہ لئے نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنی کاروں اور موٹر سا ئیکلوں کے ساتھ لاہور کے ریس کورس پارک میں اکٹھی ہوئی۔ اس موقع پرریس کے شوقین نوجوان مختلف اقسام اور ہارس پاور کی کاریں اور موٹر سائیکلیں لے کر نمائش کے لئے وہاں موجود تھے۔ منتظمین کے مطابق ریس کے شوقین نوجوانوں کو موٹر کیڈ کی سہولت میسر نہیں اسی لئے اس سے پہلے منعقد کی جانے والی ریس ایسی جگہ ہوئی جہاں ڈرائیوروں کو حادثہ بھی پیش آیا،لہٰذا شو میں حصہ لینے والے افراد نے مطالبہ کیا کہ انہیں الگ سے ریس کورس مہیا کیا جائے۔