17 جنوری ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے نائب صدر بابر اعوان نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر بابر اعوان نے صدرمملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو وفاقی کابینہ میں اہم وزارت دی جا رہی ہے۔