04 مارچ ، 2012
لاہور … سینیٹ کا الیکشن ہارنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کے حامیوں نے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں بابر اعوان اور راجا ریاض کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بابر اعوان اور راجا ریاض کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور پریس کلب کے باہر جمع ہوگئی۔ انہوں نے بابر اعوان اور راجا ریاض کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا تھاکہ بابر اعوان اور راجا ریاض نے جان بوجھ کر ایک پارٹی کارکن کو شکست دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صدر آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دونوں رہنماوٴں کیخلاف سخت کارروائی کریں ۔