04 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گلگت اسکاوٴٹس اور رینجرز کو پولیس کے اختیارات دے دیئے ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کو ٹیلے فون کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ سے مشاورت کے ساتھ گلگت اسکاوٴٹس اور رینجرز کو پولیس کے اختیارات دے دیئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے گلگت اسکاوٴٹس اور رینجرز کو شرپسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ گلگت اسکاوٴٹس نے تین جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔