04 مارچ ، 2012
لاہور …لاہور میں چندروز پہلے گاڑی چوری کیس میں گرفتار کیا گیا پنجاب یونیورسٹی کا گارڈ مبینہ پولیس تشددسے ہلاک ہو گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے گارڈ عمران کے اہلِ خانہ نے الزام لگایاکہ تھانہ مسلم ٹاوٴن پولیس نے عمران کو22فروری کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، 24فروری کو عمران کو ضمانت پر رہائی ملی، 29فروری کو اس کی طبیعت بگڑ گئی تو اسے جناح اسپتال میں داخل کرا دیا گیا،جہاں آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ورثاء نے ابھی تک کسی پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نہیں دی،،دوسری طرف آئی جی پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن نے ڈی آئی جی آپریشن کوعمران کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کی تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔