04 مارچ ، 2012
گوادر … گوادر کے قریب اسمگلروں اورپاکستان کوسٹ گارڈز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد کروڑوں روپے ما لیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ پاکستان کوسٹ گارڈزکے ترجمان کے مطابق گوادرکے قریب پنوان چیک پوسٹ پر مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کے نہ رکنے پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تقریباً آدھے گھنٹے جاری رہا۔ کوسٹ گارڈز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان لینڈ کروزر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کوسٹ گارڈز حکام نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 410 کلو چرس اور710 کلو افیون برآمد کرلی۔ اسمگلروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں مشتبہ علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔