04 مارچ ، 2012
قصور…ریلوے حکام کی جانب سے قصور میں بچو ں کے ریلوے پھاٹک بند کئے جانے پر مظاہرین نے عوام ایکسپریس کو تین گھنٹے تک روکے رکھا جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں چھ پولیس اہلکار اور 16 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام کی جانب سے بچوکی ریلوے پھاٹک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس سے رائے ونڈ روڈ، کوٹ رادھا کشن اور بچوکی جانے والوں کو متبادل راستہ لینا پڑتا تھا جس پر اتوار کی دوپہر سیکڑوں مظاہرین نے عوام ایکسپریس کو روک کر ریلوے لائن پر احتجاجی مظاہرہ کیا اورریلوے حکام سے بچوکی ریلوے پھاٹک کھولنے کا مطالبہ کیا،اس پر پولیس ایکشن میں آئی تاہم مظاہرین نے ایس ایچ او اور اس کی ٹیم پر تشدد کیا اور انہیں کمرے میں بند کر دیا اس پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کے خلاف لاٹھیوں کے ساتھ بھرپور ایکشن کیا تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا جس سے پولیس کے چھ اہلکار جبکہ 16 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے۔