پاکستان
04 مارچ ، 2012

ڈی آئی خان :فرائض انجام دینے والے جیو کے کیمرہ مین پر پولیس تشدد

ڈی آئی خان :فرائض انجام دینے والے جیو کے کیمرہ مین پر پولیس تشدد

ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹاؤن ہال چوک کے قریب اتوار کی شب ڈی ایس پی عبدالغفور کی گاڑی پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کے واقعے کی کوریج کرنے والے جیو نیوز کے کیمرہ مین قیس جاوید کو پولیس اہلکار نے رائفل کی بٹ کر مارمارکر زخمی کردیا۔جیوز نیوز کے نمائندے سعید الله مروت کے مطابق قیس جاوید تازہ ترین صورتحال کی فلمنگ کرنے کو کوشش کرررہے تھے کہ اس دوران پولیس نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔بتایا جاتا ہے کہ قیس جاوید نے اہلکاروں کوبتایا بھی کہ وہ جیونیوز سے وابستہ ہیں اور اپنے فرائض انجام دینا چاہتے ہیں مگر اسکے باوجودپولیس اہلکار نے انھیں رائفل کے بٹ سے مارکر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ اس دھماکے نتیجے میں ڈی ایس پی عبدالغفور سمیت تین پولیس زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :