پاکستان
05 اپریل ، 2013

پنجاب کی مخصوص نشستوں کیلئے 654 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

پنجاب کی مخصوص نشستوں کیلئے 654 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور… ملک میں عام انتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 5ویں روز بھی جاری ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی مخصوص نشستوں کے لئے 654 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے جیونیوز کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 66مخصوص نشستوں کے لئے 640 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ان میں سے 243 صرف خواتین کو ان کی پارٹی نے ٹکٹ جاری کئے۔ اس طرح پارٹی ٹکٹ نہ رکھنے والی 397 خواتین کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔جبکہ دیگر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے مسلم لیگ ن نے51،پیپلز پارٹی نے 26، مسلم لیگ ق نے 32،تحریک انصاف نے 64 ، ایم کیو ایم نے 5 ،جماعت اسلامی نے 20 اور آل پاکستان مسلم لیگ نے 17 خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :