پاکستان
05 اپریل ، 2013

بیویوں کی تعداد پوچھنا عدلیہ کا مذاق ہے،لاہورہائیکورٹ

 بیویوں کی تعداد پوچھنا عدلیہ کا مذاق ہے،لاہورہائیکورٹ

لاہور… لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ امیدواروں کو دعائیں سنا نے کیلئے کہنا اور بیویوں کی تعداد پوچھنا عدلیہ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،عدالت نے ریٹرننگ افسروں کے سوالات کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا لاہور ہائیکورٹ میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر آرٹیکل 62اور 63 کے اطلاق کی درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کا ریٹرننگ افسروں کی طرف سے امیدواروں سے غیر ضروری سوالات کرنے کا سخت نوٹس لیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے قرار دیا کہ ریٹرننگ افسروں کو کاغذات نامزدگی سے متعلق اور آرٹیکل 62اور 63 کے سوا کوئی سوال نہیں کرنا چاہیئے۔ کمرہ عدالت میں ٹی وی کیمرے کا لے جانا عدلیہ کے تقدس کے منافی ہے۔

مزید خبریں :